سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے کے ساتھ اقتدار میں آئی مودی حکومت پر
تین سال کی مدت کے دوران بدعنوانی کا کوئی داغ نہیں لگا لیکن پاکستان،
کشمیر، مہنگائی، بے روزگاری اور بیرون ملک سے کالا دھن واپس لانے جیسے
معاملے میں اس پر ناکامی کے الزام ضرور لگے۔26 مئی2014 کو اقتدار میں آئی مودی حکومت نے نیا ہندوستان بنانے
کے عزم کا
اظہار کیا اور حکومت کے کام کاج کے طریقے کو تبدیل کرنے اور بدعنوانی روکنے
کی سمت اس نے کئی جرات مندانہ فیصلے کرکے ناقدین کے منہ بند کر دیے۔ان میں کرنسی نوٹوں کی منسوخی، جی ایس ٹی، ریلوے بجٹ کو عام بجٹ میں شامل
کرنے، بجٹ پیش کرنے کے وقت میں تبدیلی اور پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائک
جیسے اقدامات اہم ہیں۔